پاک بھارت کر کٹ سیریز ان کے نامور کھلاڑیوں سے موسوم ہونی چاہئے، یونس

September 12, 2018
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔منگل کو کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کرکٹ کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیےیونس خان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کی بات کرتے ہیں، اب ہمیں یہ بھی واضح کرنا ہے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کیسی ہونی چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان انہی ممالک کے عظیم کھلاڑیوں کے ناموں سے باقاعدہ سیریز ہونی چاہیے۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ کانٹے دار ہو گا، جو ٹیم بہتر کھیلے گی وہی فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہے گی۔


مکمل خبر پڑھیں