امن جرگے کے ساتھ ٹرانسپورٹر ہر ممکن تعاون کرینگے ٗ بس فیڈریشن

September 12, 2018
 

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی اختر جان کاکڑ نے کہا ہے کہ قومی امن جرگے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے امن جرگہ کے خصوصی مشن سے ٹرانسپورٹر اور عوام تعاون کرینگے ایسے مخلصانہ اقدامات کو جتنا سراہاجائے کم ہے قلعہ عبداللہ میں ایسے چھوٹے بڑے مسائل نے قبائل میں فاصلے بڑھا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اب وقت آگیا ہے کہ بندوق کی بجائے قلم کو اٹھایا جائے بندوق بربادی کا نشان اور زوال ہے قلم کواٹھانے والوں نے ترقی کی بلوچستان امن کمیٹی کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔


مکمل خبر پڑھیں