ماہرہ نے اپنا سیاہ لباس مداح کو تحفے میں دے دیا

September 12, 2018

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے بعد بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں ۔


ماہرہ کو اپنے مداحوں سے اپنائیت اور محبت کا یہ اظہار اس وقت دکھائی دیا ، جب انہوں نے اپنے عید ڈریس میں انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔


ان کروڑوں مداحوں میں ایک مداح ایسی بھی تھی جس نے ماہرہ سے ان کا سیاہ رنگ کا خوبصورت سوٹ تحفے میں مانگ لیا ۔


بس پھر کیا تھا ماہرہ خان نے بھی اپنی مداح کو مایوس نہ کیا اور اپنی ٹیم سے اس کا پتا مانگنے کا کہا اور اپنا سوٹ بھجوا دیا ، جسے خوش قسمت خاتون نے وصول کر کے نہ صرف اپنی خوشی کا اظہار کیا بلکہ زیب تن کر کے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں ۔