امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان کا خطرہ

September 12, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی جنوب مشرقی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ، طوفان کل نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا،جبکہ نارتھ کیرولائنا، ساؤتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

نارتھ کیرولائنا میں 10 لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ، ساحلی علاقوں میں موجود لوگوں نے محفوظ مقام پر نقل مکانی شروع بھی کردی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی سے ٹکرانے سے قبل طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی ،جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہونےکا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تیز بارشیں اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔


مکمل خبر پڑھیں