انجمن حیدری کے زیراہتمام مجلس سے علامہ سید شہریار نقوی کا خطاب

September 13, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) انجمن حیدری کے زیر اہتمام قدم گاہ مولیٰ علی پر مجلس کا انعقاد ہوا جس سے علامہ سید شہریار نقوی نے خطاب کیا۔ عشرہ مجالس 9 محرم الحرام تک جاری رہیں گی، 6 محرم الحرام کو بعد مجلس مہندی حضرت شہزادہ قاسم برآمد ہوگی، 7 محرم الحرام کوبعد مجلس، جلوس حضرت عباس علمدار برآمد ہوگا، 8 محرم الحرام کو تابوت حضرت علی اکبر اور 9 محرم الحرام کو بعد مجلس جھولا شہزادہ علی اصغر برآمد ہوگا جبکہ 10 محرم الحرام کو بعد نماز مغربین مرکزی مجلس شام غریباں برپا ہوگی۔