وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سپریم کورٹ پہنچ گئے

September 17, 2018

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں پیش ہونے کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچ گئے۔

اسی کیس میں احسن جمیل گجر بھی طلب کرنے پر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

اس سےقبل ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور احسن اقبال جمیل کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔