ڈاکٹر آئی اے کے ترین وطن واپس پہنچ گئے

September 18, 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر) مینٹل ہیلتھ فیڈریشن پاکستان کے صدر اور معروف ماہر نفسیات، دماغی و ذہنی امراض پروفیسر ڈاکٹر آئی اے کے ترین اور ان کی اہلیہ پروفیسر ڈاکٹر خالدہ ترین تین ماہ پر مشتمل لندن کے نجی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے مستحق و نادار مریضوں کے بلامعاوضہ علاج کے لئے دوبارہ خدمات شروع کر دی ہیں۔