پاکستانی سینیٹ کا وفد26ستمبر کو برسلز پہنچے گا

September 19, 2018

برسلز (حافظ انیب راشد) دسویں ایشیا، یورپ پارلیمنٹری پارٹنر شپ میٹنگ میں شرکت کے لئے سینیٹ آف پاکستان کا3رکنی وفد تین روزہ دورے پر26ستمبر کو بلجیم اور یورپین دارالحکومت برسلز پہنچے گا۔ وفد میں سینیٹر محمد شفیق ترین، سینیٹر نجمہ حمید اور سینیٹر فیصل جاوید شامل ہیں۔ وفد اپنے دورے کے آخری روز سفارت خانہ پاکستان برسلز میں میڈیا اور بلجیم میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کرے گا۔ امید ہے کہ اس دورے کے دوران وفد کے اراکین کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔