محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لارہے ہیں، آغا یو سف

September 19, 2018

حب (نامہ نگار ) قلات ڈویژن بلوچستان کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس آغا یو سف نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز دورہ حب کے دوران سٹی پولیس تھانہ حب میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا ۔