ڈیم فنڈمیں عطیات دینے پراہل کراچی کاشکر گزار ہوں،وزیراعظم عمران خان

September 19, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا شکرگزار ہوں،ڈیم کے لئے منعقدہ فنڈ میں 76کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکورہوں۔ ڈیم کے لئے منعقدہ فنڈ ریزر میں 76کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔