رینجرز کی کارروائی، ایم کیوایم لندن کے کارندے سمیت 4ملزمان گرفتار

September 20, 2018

کراچی (این این آئی) پاکستان رینجرز (سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے ایم کیوایم لندن گروپ کے کارندے سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز کے مطابق زمان ٹاون کے علاقے میں رینجرز نے کارراوئی کرتے ہوئے ملزم اسداللہ کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیوایم لندن گروپ سے ہے اور وہ گروپ کے لیے لینڈ گریبنگ ، اور بھتہ خوری کی وارداتیںکیا کرتا تھا، جبکہ زمان ٹاون کے علاقے میں ہی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالنوید اور راشد اکرم عرف وکی کو گرفتار کرلیا ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد واراداتوں میں ملوث ہیں ادھر ماڈل کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد موسی کو گرفتا رکرلیا ملزم سنگین جرائم میں ملزمان کا سہولت کار تھا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملزمان کو مد فراہم کر تا تھا ، گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے سپرد کر دیا گیا ۔