ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ملتوی

September 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس پی چوہدری اسلم کیس کی سماعت کے موقع پر ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کے دوسرے گواہ کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو طلب کر تے ہوئے سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے ،ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چوہدری اسلم پر حملے کے لئے ریکی اور سہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا ،ایس پی چوہدری اسلم اور ساتھیوں کو 9جنوری 2014کو دھماکے میں مار دیا گیا تھا۔