گزشتہ سال 64ہزار 4سو 58ماتحت پولیس افسروں اوراہلکاروں کوسزائیں سنائی گئیں

September 21, 2018

لاہور(کرائم رپورٹر سے )پنجاب پولیس میں افسران اور اہلکاروں کو گزشتہ سال کرپشن ، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اختیارت کا ناجائز استعمال کرنے پر64ہزار 4سو 58ماتحت افسران اور اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں ۔ پنجاب پولیس میں ماتحت افسران اور اہلکاروں کے احتساب کے لیے بنائے جانے والے انسپکشن اینڈ ڈسپلن سیل نے اپنے گزشتہ کی کارکردگی جاری کر دی ہے ۔ انسپکشن اینڈ ڈسپلن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کرپشن ، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اختیارت کا ناجائز ستعمال کرنے پر64ہزار 4سو 58ماتحت افسران اور اہلکاروں کو سزائیں سنائی گئیں انسپکشن اینڈ ڈسپلن برانچ نے 25 58اہلکاروں کو کرپشن کرنے پر نوکری سے فارغ کیا۔جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے پر 176اہلکاروں کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا ۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 1365اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ۔انسپکشن اینڈ ڈسپلن برانچ نے انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر 2329 اہلکاروں کی ترقی روک لی گئی قبضہ مافیا کا ساتھ دینے پر929 اہلکاروں کے رینک میں تنزیلی کر دی گئی ۔29 ہزار 540اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں سنائی گئیں ۔ فرائض میں غفلت برتنے پر 14 ہزار 765اہلکاروں کو جرمانے کئے گئے ۔ تمام سزائیں ایس پیز ڈی ایس پی اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کوسنائی گئیں ۔