صدر مملکت فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر پہنچ گئے

September 22, 2018



صدر مملکت عارف علوی کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر پہنچ گئے۔

صدر مملکت نے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں واقع گھر میں امل کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت عارف علوی کے پہنچنے پر ڈیفنس خیابان بخاری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

صدر مملکت نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

امل کے لواحقین نے گھر آمد اور تعزیت کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کی معصوم بیٹی امل کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔