صدر پرندہ مارکیٹ سے متصل دکان میں نقب زنی،موبائل فون چرا لیے گئے

September 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر پرندہ مارکیٹ سے متصل موبائل فون کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں 8موبائل فون چرا لیے گئے،تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدر پرندہ مارکیٹ سے متصل واقع موبائل فون کی دکان کا مالک ہفتہ کی صبح جب دکان پہنچا تو دکان کے تالے ٹوٹے دیکھ کر مشتعل ہو گیا اور فوری طور پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد حاصل کرنا شروع کردیے ،دکان کے مالک نے بتایا کہ وہ محرم کی چھٹی میں دکان بند کر کے گیا تھا اور جب ہفتہ کو آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے تھے اتنی سیکیو رٹی میں بھی دکان میں واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔