اورکزئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری گن برآمد

September 23, 2018

اورکزئی (نمائندہ جنگ) ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی‘ پہاڑی جنگل سے بھاری گن برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر سالابہ تالاو کی پہاڑی چوٹی پر کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ اورکزئی کے لوئرتحصیل کے حدود میں واقع سالابہ تالاو پہاڑی چوٹی کے جنگل سے خفیہ اداروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کویک ریسپانس فورس اور بی ڈی ایس یونٹ کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شرپسندوں کی چھپائی گئی SNGP.9 ہیوی گن برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقہ کے حدود میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔