بھنبھور، 150 گھروں پر مشتمل گوٹھ عارب جت سمندری لہروں کی نذر، مکیں منتقل ہوگئے

September 24, 2018

گھارو( نامہ نگار) بھنبھور میں کوسٹل ہائی وے کے قریب سمندری طغیانی سے سمندر کے کنارے واقع ایک گوٹھ سمندری لہروں کی نذر ہو گیا تفصیلات کے مطابق بھنبھور کے مقام پر کوسٹل ہائی وے کے قریب 150 گھروں پر مشتمل گوٹھ عارب جت سمندری لہروں کی نذر ہو گیا جبکہ گوٹھ کے مکینوں نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ جلدی میں صرف ضروری سامان ہی وہاں سے نکال پائے ہیں جبکہ باقی تمام اثاثہ سمندری لہروں کی نذر ہو چکا ہے یاد رہے کہ گھارو تا کیٹی بندر کوسٹل ہائی وے التواء کا شکار ہے اور کام بند پڑا ہے اور اگر کوسٹل ہائی وے کا کام مکمل ہو جاتا ہے تو یہ سمندری پانی کے لیے ایک مضبوط بند کا بھی کام دے گا اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کوسٹل ہائی وے کا کام جلد مکمل کرایا جائے۔