بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں، رفیق لودھی

September 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق جنرل سیکریٹری حیدرآباد رفیق لودھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر، نڈر اور دلیر خاتون تھیں، انہوں نے نواز شریف کی غیر موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو برقرار رکھنے کے لئے جتنی کوشش کی وہ قابل تعریف ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور نواز شریف و اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔