بلاول بھٹو زرداری کی 30 ویں سالگرہ آج برمنگھم میں منائی جائے گی

September 24, 2018

برمنگھم(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی مڈلینڈ کے زیر اہتمام نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی 30ویں سالگرہ آج (پیر کو ) برمنگھم میں منائی جائے گی جس میں پی پی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز ، سینئر نائب صدر پی پی مڈلینڈ مرزا اختر محمود، شعبہ خواتین صدر برطانیہ انجم جرال، وولور ہمپٹن خواجہ محمود صابری، صدر پی پی قیوم راجہ، ارشاد عزیز، چوہدری شبیر ،یاسر بلاول، چوہدری راجہ خالد سمیت کثیر تعداد میں پارٹی رہنما اور جیالے شرکت کریں گے، ماہ محرم کی وجہ سے سالگرہ کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد ہوگی۔