ڈی ایس ریلوے ملتان کل سے سمہ سٹہ امروکہ ریلوے سیکشن کا2روزہ دورہ کرینگے

September 24, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داؤد پوتاکل سے سمہ سٹہ سے امروکہ ریلوے سیکشن کے2روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں وہ ریلوے ٹریک، سٹیشن، پل، پھاٹک اور سگنل سسٹم کا معائنہ کریں گے، ان کے ہمراہ متعلقہ ڈویژنل افسران بھی موجود ہوں گے۔