پنجاب اور خیبرپختونخوا یکساں بلدیاتی نظام پر متفق ہوگئے

September 25, 2018

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب اور خیبر پختونوا میں یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگئے ہیں ۔ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف بر سر اقتدار ہے اور دونوں ہی صوبوں میں ایک ہی بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف ایک معاملے پر اختلاف ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام چاہتا ہے لیکن پنجاب کی صوبائی حکومت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانے کی خواہشمند ہے ۔