قومی ادارہ برائے امراض قلب کےچیسٹ پین یونٹس کی تعداد میں اضافہ

September 26, 2018

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں اس سال کے اختتام تک چیسٹ پین یونٹس کی تعداد بڑھ کر 17 ہوجائے گی ۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ورلڈ فارماسسٹس ڈے کے موقع پر آگہی کیمپ کے بعدپروفیسر ندیم قمر نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر چیف فارماسسٹس جبران بھی یوسف بھی موجود تھے، کیمپ میں مریضوں کے مختلف بلڈ ٹیسٹ بھی کیے گئی جبکہ انہیں ادویات کے استعمال سے متعلق آگہی بھی دی گئی۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ اسپتال آنے والے سالانہ 5لاکھ آؤٹ ڈورمریضوں کو 72 لاکھ روپے کی مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں ، این آئی سی وی ڈی اور اس کے سیٹیلائیٹ سینٹرزصوبے کے ایسے اسپتال ہیں جہاں علاج معالجےسمیت ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں اور ان سے ایک روپیہ وصول نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کے کراچی میں سات چیسٹ اینڈ پین یونٹس کام کر رہے ہیں جن کی تعداد اس سال کے آخر تک بڑھا کر 17کر دی جائے گی ، جہاں فارمیسی سروسز بھی شروع کی جائیں گی اوروہاں سے بھی مفت ادویات کی فراہمی شروع کی جائے گی تاکہ این آئی سی وی ڈی پر جو رش بڑھتا جا رہا ہے اسے شفٹ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح فارمیسی کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، مریضوں کو جو دوائیں دی جاتی ہیں اس پر لیبلنگ کی جاتیہے اور اس پر پوری تفصیلات لکھی ہوتی ہیں کہ دوائیں کیسے کب استعمال کرنی ہیں ،دنیا میں فارمیسی کے شعبے میں بہتری کے لیے جو اسٹیٹ آف دی آرٹ اقدامات کیے جاتے ہیں ہم وہ سب کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو بڑھتے ہوئے رش کو دیکھتے ہوئے سندھ بھر میں نو سیٹیلائیٹسینٹرز کھولے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارا 50فیصد لوڈ کم ہوا ہے ۔

چیف فارما سسٹس جبران بن یوسف کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں مریضوں کی مفت رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے اورخون کے مختلف ٹیسٹ بھی مفت کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں این آئی سی وی ڈی میں ایک ہزار مریضوںتک مفت ادویات دی جا رہی ہیں،عالمی معیار کے مطابق پیکنگ کے ساتھ دوائیں دے رہے ہیں،ہر مریض کا الگ بیگ بنتا ہے اور یوں روزانہ بیس لاکھ روپے کی دوائیں مفت دے رہے ہیں، جو ماہانہ 6کروڑ روپے بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں روزانہ ڈھائی سو مریضوںکودس لاکھ روپے مالیت کی دوائیں مفت دی جاتی ہیں جو ماہانہ تین کروڑ بنتے ہیں، این آئی سی وی ڈی منفرد ادارہ ہے جو اپنے تمام سینٹرز پر او پی ڈی کے مریضوں کو سالانہ 72 کروڑ کی ادویات مفت دیتا ہے اور یہ تمام دوائیں ملٹی نیشنل اداروں کی ہوتی ہیں۔