پی ٹی آئی کے ایم این اے کی اسمگلنگ کيس میں ضمانت

September 26, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری نے اسمگلنگ کيس میں عبوری ضمانت حاصل کر لی، کسٹم کورٹ نے ملزم کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے اسلم خان نے بل آخر تسليم کر لیاکہ وہ عدالت سے بگھوڑے ہیں، انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کيا جو عدالت نے منظور کر لی۔

اس سے قبل اسلم خان اشتہاری ہونے کی تردیدکرتے رہے ہیں ،تاہم حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد اسلم خان کسٹم کورٹ ميں پيش ہوئے اور عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی۔

واضح رہے کہ اسلم خان پر اليکٹرانک کا سامان اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے، انہیں کسٹم کورٹ نے 1998 ميں اشتہاری قرار دے کر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔