سونے کی قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ

October 09, 2018

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ، سونےکی عالمی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی بھی ملکی قیمت کو بڑھنےسے نہ روک سکی ۔

ڈالرکی اڑان کا براہ راست اثر صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آیا اور آج ایک ساتھ 1700 روپے کے اضافے کے بعد سونا پانچ سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

سونے کی فی تولہ قیمت 62ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 1454روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے ہوگئی ہے ۔