دبئی میں پاکستانیوں کی جائیداد ، 893 مالکان کو نوٹس بھجوادیئے

October 11, 2018

دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کا معاملہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرقائم کمیٹی نے 893مالکان کو نوٹس بجھوائے،450افراد نے جائیدادوں کی ملکیت کا اعتراف کرلیا۔ 443افراد نے ابھی تک بھجوائے گئے نوٹسز کا جواب نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کا مالک ہونے والوں کے نام ایف بی آرکو تحقیقات کے لیے بجھوائے جائیں گے۔

ایف بی آر ٹیکس ادائیگی اور سرمائے کی منتقلی کے بارے میں تحقیقات کرے گا جبکہ جائیدادوں کا مالک ہونے سےانکاری افراد کےنام دبئی حکومت کو بھی بھجوائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں جائیداد سے انکاری افراد کے خلاف مقدمہ کیا جائے گا،پاکستان جائیداد سے انکاری افراد کے کیس میں دبئی عدالت میں فریق بنے گا۔