فیصل آباد میں دو شادی شدہ بہنیں قتل

October 12, 2018

فیصل آباد کے علاقے امین پارک کے ایک گھر میں دو بہنوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا، دونوں بہنیں ایک ہی گھر میں بیاہی ہوئی تھیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق صبا اور ثناء نامی دونوں خواتین آپس میں بہنیں تھیں جن کی شادی دو بھائیوں سے ہوئی تھی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں خواتین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا گیا۔

دونوں خواتین کے شوہروں نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کے وقت کام سے واپس آئے تو گھر میں لاشیں دیکھ کر شور مچایا اور پولیس کو اطلا ع دی۔

پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ خاندان کے دیگر افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

فرانزک ٹیموں نے بھی واقعہ کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔