’’طاقتور لوگ قانون کی حکمرانی میں رکاوٹ ہیں‘‘

October 21, 2018

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ طاقتور لوگ قانون کی حکمرانی میں رکاوٹ ہیں، میرٹ اور اصول تمام شہریوں کے لئے ہیں لیکن با اثر طبقات نہ اصول مانتے ہیں نہ میرٹ کو۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شخصیات طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ ہجرت پر مجبور ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن سب سے زیادہ غربت و ناخواندگی بھی یہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے بلوچستان کے ساتھ وعدے پورے نہیں کئے۔