ویتنام، فش کافی شاپ نے سیاحوں کی توجہ کھینچ لی

October 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ویتنام کی انوکھی’ فش کافی شاپ ‘نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

ویتنام میں ایک ایسا انوکھا کافی کیفے بنایا گیا ہے جس نے سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ ’ فش کافی شاپ‘ نامی کیفے میں آنے والے کسٹمرز پانی میں تیرتی مچھلیوں کے درمیان بیٹھ کر کافی کے مزے اُڑا تے ہیں۔

فش کیفے میں چند انچ تک پانی بھر کر اس میں رنگ برنگی مچھلیاں رکھی گئی ہیں، کافی کے شوقین افراد پانی میں پیر ڈبوکر بیٹھتے ہیں اور گرماگرم کافی کا لطف اٹھاتے ہیں۔

یہ چھوٹی بڑی مچھلیاں پیروں کا مساج کرتے ہوئے گزرتی ہیں، جس سے بڑا خوشگوار احساس ہوتا ہے۔