جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہوسکتے ہیں،ٹرمپ

October 25, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد ملوث ہوسکتے ہیں

۔

ا مریکی اخبار کو انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی خاشقجی کے قتل کے منصوبے میں ملوث ہوں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ دو بار اس حوالے اپنا موقف تبدیل کرچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کوجمال خاشقجی کے قتل کی سازش کا علم ہوتا تو وہ محمد بن سلمان ہی ہوتے،امریکا اور برطانیہ نے خاشقجی کے قتل میں ملوث مشتبہ افراد کے ویزےمنسوخ کردیے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔