سی ڈی اے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے‘چیف جسٹس

October 30, 2018

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) ملک کے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے‘ لگتا ہے چیئرمین سی ڈی اے ادارہ چلانے کے قابل نہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے سے پلاٹس کی الاٹمنٹس سے متعلق تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں سی ڈی اے نے کہا تھا کہ درخواست گزار الاٹمنٹ کے اہل ہیں، لیکن آج سی ڈی اے کہتا ہے الاٹمنٹ کی اہلیت نہیں، سی ڈی اے کے ممبر خوشحال خان اور ارشد گڑبڑ کر رہے ہیں۔