شیخو پورہ میں سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی

November 01, 2018

شیخو پورہ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخو پورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شیخو پورہ کے علاقے جبھراں میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

6 زخمیوں میں گھر کا مالک بلال، اس کی بیوی سمیرا، 3 بیٹے شہباز، شیراز، شہزاد اور بیٹی شہزادی شامل ہیں۔

زخمیوں کو شیخو پورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔