’’خاشقجی قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا‘‘

November 03, 2018

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرماں روا نے نہیں دیا، انہوں نے سعودی ولی عہد پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔

امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ سعودی صحافی کے قتل کا حکم سعودی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کی جانب سے دیا گیا ، تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی اس بات پر یقین نہیں کہ قتل کا حکومت سعودی فرماں روا نے دیا ہو ۔

ترک صدر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی براہ راست الزام لگانے سے گریز کیا ہے۔