نئی کتاب: Letters To Sadiq Ali Khan

November 11, 2018

مرتّب: صادق علی خان

صفحات485 :، قیمت 550 :روپے

ناشر:خورشید نشان،115/216، درخشاں سوسائٹی ملیر، کراچی

یہ اُردو اور انگریزی میں لکھے گئے خطوط کا مجموعہ ہے، جو پروفیسر صادق علی خان کے نام ہیں۔ ان خطوط کا موضوع ’’کتب خانے‘‘ہیں۔ خطوط لکھنے والوں میں اہلِ علم و دانش شامل ہیں۔ ایک قاری کو ان خطوط میں شاید کوئی کشش محسوس نہ ہو، لیکن کتب خانوں کے انتظام و انصرام کے موضوع سے دِل چسپی رکھنے والوں کے لیے اس میں دِل چسپی کا خاصا عُنصر موجود ہے۔ کتاب چوں کہ خطوط کے عکسی خاکوں پر مشتمل ہے، لہٰذا اس میں جدید طرزِ طباعت کی رعنائی اور دِل کشی موجود نہیں۔تاہم، خطوط لکھنے والے اہلِ علم و دانش کا طرزِ تحریر اور دستِ خط ضرور سامنے آگئے ہیں۔