میڈیسن کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 4ملازم جھلس گئے

November 11, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم دواساز کمپنی کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4ملازم جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو ایمبو لنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمیوں کی شناخت 22سالہ ناصر ،25سالہ سبحان ،24سالہ شہروزاور26سالہ مدثر کے نام سے ہوئی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔