نئی دلی فضائی آلودگی، تعمیراتی کام، ٹرکوں پر پابندی میں توسیع

November 11, 2018

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں خطرناک فضائی آلودگی کی سطح برقرار ہے، شہر میں تعمیراتی کاموں اور ٹرکوں کے داخلے پر پابندی کل تک کیلئے بڑھا دی گئی ہے۔

بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ اور دیوالی پر پھوڑے گئے پٹاخوں نے نئی دلی کی فضا مزید آلودہ کر دی ہے ۔

فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماریوں کا سامنا ہے، ماہرین نے شمالی مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواؤں کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

شہر میں پانی کا چھڑکاؤ کر کے اسموگ کوکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔