نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں آج بیان قلمبند کرائیں گے

November 12, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب ریفرنسزکی سماعت احتساب کورٹ نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔ پیر کوسابق وزیراعظم العزیزیہ سٹیل میٹل ریفرنس میں زیردفعہ342 بطور ملزم اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔ گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے ملزم کو عدالتی سوالنامہ فراہم کرنے کا حکم صادر کردیا تھا۔