ٹھہر جاؤ پہلے میں سڑک پار کرلوں!!

November 12, 2018

آسٹریلیا کے نیشنل پارک میں کئی فٹ لمبے مگرمچھ نے گاڑیاں رکوادیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سڑک پر جاتے ہوئے اگر سامنے کوئی خطرناک جانور نظر آجائے تو ڈرائیورز کے اوسان خطاء ہوجاتے ہیں۔آسٹریلیا کے نیشنل پارک میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب کئی فٹ لمبے ایک مگرمچھ نے دو تالابوں کے بیچ بنی سڑک پار کرنے کیلئے گاڑیاں رکوادیں۔

مگرمچھ کو دیکھ کر ڈرائیور ز نے قریب جانے کی ہمت بھی نہ کی اور اسے دیکھتے ہی دور گاڑیاں روک لیں۔مگر مچھ کے سڑک پار کرنے کے بعد ڈرائیورز دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ ویڈیوسوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔