میلادالنبی ؐ پرہسپتالوں میں الرٹ کا حکم

November 13, 2018

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ صحت پنجاب نے 12 ربیع الاول کوعید میلادالنبی ؐکے موقع پر کسی بھی ہنگامی اور نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ،نشتر ،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سول ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف الرٹ رہیں گے، کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔