ریلوے کے2 پولیس افسران کو سکیورٹی انچارج مقرر کر دیا گیا

November 14, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر ریلوے کی جانب سے ڈویژنوں کے دورےکرنے پر ڈی آئی جی نے 2 پولیس افسران کو سکیورٹی انچارج مقرر کر دیا، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشن شارق جمال نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے سکھر، کراچی اور کوئٹہ ڈویژن کا دورہ کرنے پر ڈی ایس پی امجد منظور جبکہ ملتان، لاہور، راولپنڈی اور پشاور کا دورہ کرنے پر انسپکٹر خالد پرویز سکیورٹی انچارج ہوں گے، باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔