عمران خان عاشق رسولؐ ہیں، پیر عظمت سلطان قادری

November 15, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین عالمی تحریک پنچتن پاک پیر عظمت اللہ سلطان قادری نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی اور علماء کرام کے اندر محبتوں کا پیغام دینے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عاشق رسولؐ اور انتہابی سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔ بیرون ملک قومی لباس پہن کر انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ اپنے کلچر کو کبھی بھولنا نہیں چاہئے۔