برازیل کے پائلٹ نے دوران پرواز18ہزار فٹ پر اسلام قبول کرلیا

November 16, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


برازیل کے پائلٹ نے 18ہزار فٹ کی بلندی پر موجود پرواز کے دوران اسلام قبول کرلیا،کیپٹن اماری نے سعودی عرب میں پرواز کے دوران کلمہ پڑھا،ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

سعودی شہر تبوک کی حدود میں پرواز کے دوران برازیل سے تعلق رکھنے والے کیپٹن اماری (Amari) نامی پائلٹ کو پرواز میں سوار انکے ایک سینئر مسلمان پائلٹ نے لفظ بہ لفظ کلمہ پڑھوا کراسلام قبول کروایا۔

پائلٹ کے اسلام قبول کرنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہے۔