سانحہ ماڈل ٹاؤن،نئی جےآئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

November 17, 2018

سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئےنئی جےآئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئےمقررکر لی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے متعلق بسمہ امجد کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سانحہ کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

عدالت کی جانب سے نوازشریف اور شہبازشریف کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جب کہ عدالتی نوٹس کی نقل حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ، دانیال عزیز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور عابد شیر علی سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی ارسال کی گئی ہے۔