لاپتہ ہونے کا ڈرامہ رچانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز محسود کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

November 18, 2018

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس نے سی ڈی اے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان محسود کو ڈیرہ اسماعیل خان سے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو جھوٹ اور غلط بیانی پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ایاز خان نے لاپتا ہونے کا ڈرامہ رچا کر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا وقت ضائع کیا۔