جلدنیا بلدیاتی نظام آئے گا:عدنان ڈوگر

November 18, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان چیئرمین یونین کونسل نمبر 32 ملک محمد عدنان ڈوگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عنقریب ہی نیا بلدیاتی نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت اختیارات نچلی سطح پر حقیقی معنوں میں منتقل ہوں گے بلکہ نیا بلدیاتی نظام حکومت کی جانب سے عوام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔