پاکستان ڈیجیٹل دنیا کا ابھرتا ہوا ملک ہے، گوگل

November 18, 2018

گوگل نے پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا کا ابھرتا ہوا ملک قرار دے دیا۔

گوگل رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل ملک کی شکل میں ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

گوگل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی شہری آبادی میں اضافے سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

انٹر نیٹ صارفین کی بڑھتی تعداد کے سبب یہاں مختلف کمپنیوں کے متعدد برانڈزکیلئے کاروبار کے لاتعداد مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2030 ءمیں پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی ابھرتی ہوئی معاشی ریاست بن جائیگا۔