واسا جائیدادوں کی رجسٹریوں کے دوران بقایاجات وصول کرنے میں ناکام

November 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان جائیدادوں کی رجسٹریوں کے دوران بقایاجات وصول کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق تحصیل صدر ملتان اور تحصیل سٹی ملتان میں جائیدادوں کی رجسٹری میں واسا کے این او سی کے بغیر رجسٹریاں کی جارہی ہیں،جس کی وجہ سے واسا کی ریکوری پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ رجسٹری دفاتر میں واسا کا نمائندہ موجود ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود جائیدادوں کی رجسٹریاں کر دی جاتی ہیں، اس عمل سے واسا کے بلوں کی کلیئرنس کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، جائیداد خریدنے والے شہریوں کو واسا کے بھاری بلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔