پرائمری سکولوں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی ،پالیسی پر عمل درآمد کا فیصلہ

November 20, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں میں خواتین اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق پالیسی پر عملدرآمدکیلئے سنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے ، محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق پرائمری سکولوں میں پریپ کلاس کیلئے الگ اساتذہ بھرتی کیے جائیں ے جو صرف پریپ کلاس کیلئے تعینات کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومت نےایک پالیسی بنائی تھی جس کے تحت پرائمری سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی پڑھائیں گی تاہم گزشتہ سال اس پرعملدرآمد نہیں ہوسکا تھا تاہم اب اس پالیسی پر عملدرآمدکیلئے سنجیدگی سے غوروخوص شروع کردیاگیا ہے ، پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کے دس ہزار پرائمری سکولوں میں خواتین ٹیچرز کی بطور ماڈل تعیناتی کی جائے گی۔