ایسی رفتار اور سر پر ایڈونچر سوار

November 20, 2018

برطانوی خطروں کے کھلاڑی نے ایک پہیے پر 127میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر خوفناک کرتب دکھانے سے ذرا بھی نہیں گھبراتے چاہے اور ان صاحب کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی شروپشائرسے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے ایک پہیے پر 127میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ٹونی رابنسن نامی بائیکر نے یہ کارنامہ برطانیہ میں منعقد ہونے والی وہیلی ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران ریسنگ ٹریک پر1000سی سی بائیک چلا کر قائم کیا۔