ورلڈ اسنوکر، محمد آصف کی کامیابی

November 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے کامیابی حاصل کرلی۔ میانمار کے شہر ینگون میں ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف نے منگولیا کے لکھاگوسورن کو 4-1 سے شکست دی۔ محمد بلال کو آئرلینڈ کے گریگ کیسے کے ہاتھوں 4-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔