سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشنز یکجا ہونے پر راضی

November 21, 2018

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) سندھ میں دونوں متوازی بیڈ منٹن ایسوسی ایشنوں کے نمائندے اختلافات ختم کر کے یکجاہوکر کام کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ سندھ میں اس وقت دو ایسوسی ایشن نثار اللہ شیخ اور طارق رضوی کی سر براہی میں کام کررہی ہے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں نثار اللہ شیخ صدر اور افتخار حسین سکریٹری کے طور پر کام کریں گے۔